Rehabcure – Best Rehabilitation Center in Lahore

drinking-water-importance

ہميں روزمرہ زندگی میں کتنا پانی پینا چاہیے اور اسکے فوائد کیا ہیں؟

پانی پینا ہماری صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ پانی کا مناسب مقدار میں استعمال ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

ہماری جسم کا دو تہائی حصہ یعنی ٪70 حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور یہ انسانی جسم کا اہم جز ہے۔

ایک انسانی جسم کے ٹشو اور اعضاء پانی کی بڑی مقدار پر مشتعمل ہیں

گرمیوں کے دوران ہمارا جسم پسینے کے قدرتی نظام کے تحت ٹھندا ہونے کی کوشش کرتاہےجس کی وجہ سے لوگ پانی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے پانی کا مناسب مقدار میں پینا ہمارےلئے اہم ہے کیونکہ پانی کی کمی جسم میں مختلف بیماریا ں پیدا کر سکتی ہیں

جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

تھکاوٹ ۔                                                               ۔آدھے سر کا در                                                    ۔قبض

۔پٹھوں کا اکڑاءو اور کھچاءو                                      ۔بلڈپریشر                                                           ۔کولیسڑول کا بڑھ جانا

۔گردوں کی بیماریاں                                                  ۔خشک جلد                                                         ۔چکر آنا

۔جسم میں نمکیات کی کمی                                          ۔معدے کی تذابیت                                           ۔نیند میں خلل آجانا

:پانی پینے کے فوائد

۔پانی  پٹھوں اور اعضاء کی بہترین کارکردگی میں مدد کرتاہے۔

۔پانی دماغ کو تیزی سے کام کرنے میں مدد کرتاہے۔

۔زیادہ پانی کا استعمال جسم میں  پیدا ہونے والے زہریلے مادے کو خارج کرتاہے۔

۔زیادہ پانی پینے سے پیٹ اور معدے کے مسائل جیسے کہ معدے کی گرمی اور تزابیت اور قبض سے بچاتاہے۔

۔جسمانی درجہ حرارت کو منظم کرتا ہے۔

۔پٹھوں اور جوڑوں کو نمی فراہم کرتاہے۔

۔پانی زیادہ استعمال جلد کو خشکی سے بچاتا ہے ۔

۔پانی کا زیادہ استعمال جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے اور بلڈپریشر نارمل رکھتاہے۔

۔ذہنی تناءو اور ڈپریشن کو کم کرتاہے۔

کون سا پانی پینا چاہیے ؟

۔ہمیں تازہ پانی پینا چاہئے

۔تازہ پانی کا استعمال کریں کیونکہ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔

۔یہ جسم اور دماغ کو طاقت اور توانائی دیتاہے۔

۔پٹھوں اور جوڑوں کو اچھا کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔

۔وزن کو کم کرنے میں مدد کرتاہے۔

۔سکن کو تروتازہ رکھتاہے۔

پانی کی مناسب مقدار:۔

4سے 13 سال کے بچوں کو 6 سے 8 گلاس پانی پینا چاہیئے ۔

نوجوانوں کو کم سے کم 12  گلاس پانی پینا چاہیے ۔

بوڑھوں کو 8 سے 12 گلاس پانی پینا چاہیے ۔

ایک اندازے کے مطابق  تقریباَ  ڈھائی سے 3.7 لیٹر پانی مردوں کو اور 2سے 2.3 لیٹر پانی عورتوں کو پینا چائیے ۔

نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی یا 3 گلاس سادہ پانی پئیں۔

پانی کب  اور کیسے پینا چاہیے۔

سادہ اور صاف پانی پینا چاہیے ۔

نمکیات والے پانی سے پرہیز کریں کیونکہ یہ صحت کیلئے مفید نہیں ہوتا۔

پانی بیٹھ کر اور تین سانس میں پینا چاہیےیہ صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔

کھانا کھانے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے یا بعد میں پانی پینا چاہیئے یہ ہمارے کھانے کو اچھی طرح اور جلد ہضم کرنے میں مدد کرتاہے۔

:نہار منہ پانی پینے کے فوائد

طبی ماہرین کے مطابق نہار منہ پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔

6-8 گھنٹے کی نیند کے بعد 1-2 گلاس پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوسکتی ہے جس سے پورا دن جسم میں توانائی و تازگی برقرار رہتی ہے۔

نیم گرم پانی کا استعمال کریں کیونکہ گرم پانی کو ہمارا جسم کو جلد کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اور کھانا ہضم کرنے میں بھی نیم گرم پانی مدد دیتاہے۔ اور پیٹ بھی صاف ہوتاہے۔ جس وجہ سے پیٹ کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

                    TDS (Total Dissolve Solutions)

نارمل ہوتاہے اور صحت کیلئے اچھا پانی ہے کیونکہ یہ خون کو پتلا کرتاہے۔TDS 150-200

Category Age Wise Cups/day Ounces Liters
Children 4-8 years 5 40 1.18
Children 9-13 years 7-8 56-64 1.65-1.18
Children 14-18 years 8-11 64-88 1.18-2.60
Men 19 years older 13 104 3
Women 19 years older 9 72 2.21
Pregnant Women 1-9 Months 10 80 2.36
Breast Feeding Women 13 104 3

:ورزش کے دوران اور بعد میں پانی کا استعمال

ورزش کے دوران 10-7 اونس  پانی ہر 20 -10 منٹ میں پینا چاہیے ۔

ورزش ختم کرنے کے آدھے گھنٹے بعد 8 اونس سے زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے ۔

رکھیں  hydrate ورزش کے دوران جسم کو

Good Water profile

Here are Some Stats do have a look. If you are not able to understand you can visit: https://rehabcure.org

Calcium 50-150 ppm
Magnesium 10-40 ppm
Sodium 0-150 ppm
Sulfate 50-250 ppm
Chloride 0-250 ppm
Bicarbonate 0-250 ppm

best-physiotherapist-in-Lahore

DR Waseem Javaid

You can book an appointment with the best physiotherapist in lahore.

Read More Articles:

  1. Feeling Fatigue & Tiredness! How to get rid off?
  2. Feeling of Chest pain? Is it Acidity or something else
  3. Flat foot? What are causes and solution?
  4. Gym Equipment best for cardio training
  5. Good eating habits in all age group

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *